اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائی ’تباہی‘ کا سبب بنے گی، فرانسیسی صدر ماکروں
👁️ 436 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائی ’تباہی‘ کا سبب بنے گی، فرانسیسی صدر ماکروں
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی کارروائی ’’دونوں اقوام کے لوگوں کے لیے مکمل تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔‘‘ یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب اسرائیل کے وزیر دفاع نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوجی آپریشن اور اس کے آغاز سے قبل تقریباً 60 ہزار ریزروسٹ فوجیوں کو طلب کرنے کی منظوری دی ہے۔
فرانسیسی صدر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کا یہ منصوبہ ’’خطے کو ایک مستقل جنگ کی طرف دھکیل دے گا۔‘‘ ماکروں نے ایک ’’انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن مشن‘‘ کے اپنے مطالبے کو بھی دہرایا۔
ادھر جرمنی کی طرف سے بھی غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں ’اضافے‘ کی مذمت کی گئی ہے۔ جرمن حکومت نے آج بدھ 20 اگست کو کہا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن میں ’’اضافے کو مسترد‘‘ کرتی ہے۔
جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفن میئر نے صحافیوں کو بتایا کہ جرمنی کے لیے یہ سمجھنا ’’مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے کہ ان کارروائیوں سے تمام یرغمالیوں کی رہائی یا جنگ بندی کیسے ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C