اسرائیل کے فضائی حملوں میں حماس کے سینیئر کمانڈر سمیت 22 افراد ہلاک
👁️ 192 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے فضائی حملوں میں حماس کے سینیئر کمانڈر سمیت 22 افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) غزہ کے طبی اور سول ڈیفنس حکام کے مطابق اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے پانچ مختلف مقامات پر ہوئے جن میں رہائشی گھر بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حماس کے ایک سینیئر کمانڈر علاء آمين الحديدی بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے سنیچر کی صبح پیش آنے والے ایک واقعے کے جواب میں کیے گئے۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ ایک ’مسلح شدت پسند‘ غزہ پٹی کی ’یلو لائن‘ کو عبور کر کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے میں داخل ہوا اور فوجیوں پر فائرنگ کی۔ حماس نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
دونوں فریق ایک دوسرے پر چھ ہفتے قبل طے پانے والی فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق فائر بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 310 سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ تازہ حملے غزہ شہر، دیر البلح اور النصیرات کیمپ میں کیے گئے۔ حکام کے مطابق غزہ شہر کے گنجان آباد علاقے رِمال میں عباس جنکشن کے قریب پانچ افراد ہلاک ہوئے، جہاں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
مزید تین افراد دیر البلح میں ایک مسجد کے قریب حملے میں مارے گئے۔ النصیرات میں دو گھروں کو نشانہ بنایا گیا: ابو معونہ خاندان کے گھر پر حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ابو شاویش خاندان کے گھر پر حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔
بعد ازاں غزہ شہر کے مغربی حصے میں ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک ہوئے۔
حملوں کے بعد حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی ’یلو لائن‘ کو مغرب کی جانب دھکیلنے کی کوشش اور مشرقی غزہ میں مسلسل گولہ باری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حماس نے ثالثوں اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری مداخلت کریں، کیونکہ اسرائیل ’زمینی حقائق تبدیل‘ کر کے فائر بندی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک کم از کم 69,500 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں فائر بندی کے دوران ہلاک ہونے والے 280 افراد بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4553 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C