اسرائیل کے میزائل حملوں میں شامی فوجی ہلاک
👁️ 26 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے میزائل حملوں میں شامی فوجی ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق فضائیہ نے بیشتر میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔ حالیہ مہینوں میں شام کے خلاف ایسے متعدد حملے ہوئے ہیں تاہم اسرائیل نہ تو اس کا اعتراف کرتا ہے اور نہ ہی تردید۔
شام کے سرکاری خبر رساں ادارے صنعا نے 16 دسمبر جمعرات کو ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے میزائل حملے کو روکنے کے لیے ان کا سامنا کیا۔ اس کے مطابق ان حملوں میں ایک شامی فوجی ہلاک ہو گیا۔
صنعا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا، ”بدھ کی درمیانی شب اور جمعرات کی اولین ساعتوں کے دوران اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ گولان کی جانب کئی فضائی حملوں سے جنوب کے کئی ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔”
اس کے مطابق شام کا فضائی دفاعی نظام، ”بیشتر میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔ تاہم اس جارحیت کی وجہ سے ایک فوجی کی موت ہو گئی جبکہ کچھ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔”
سن 2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے دمشق حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے اندر اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔ تاہم اسرائیل شاذ و نادر ہی ایسی کارروائیوں کے بارے میں اپنے کردار کا اعتراف یا انکار کرتا ہے۔ وہ معاملے پر کھل کر کم بات بھی کرتا ہے۔
اس ماہ کے آغاز میں بھی شام کی فوج نے کہا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اذقیہ کی بندر گاہ پر میزائل داغے تھے، جس سے کنٹینرز کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سہولیات فراہم کرنے کے لحاظ سے اذقیہ کی بندرگاہ بہت اہم ہے، جہاں سے شام کی بیشتر درآمدات جنگ زدہ ملک میں لائی جاتی ہیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق نومبر کے اواخر میں بھی حمص صوبے کے مغرب میں ہونے والے اسرائیلی میزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اسرائیل گزشتہ کئی برسوں کے دوران شام میں ایرانی فوج سے وابستہ اہداف پر سینکڑوں حملے کرچکا ہے۔ حالانکہ وہ ان حملوں کااعتراف یا ان کے حوالے سے بات چیت شاذ و نادر ہی کرتا ہے۔
اسرائیل نے تاہم اعتراف کیا ہے کہ وہ حزب اللہ جیسی ایران نواز طاقت ور ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ حزب اللہ ملک میں جاری خانہ جنگی میں شامی صدر بشار الاسد کی فورسز کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔
اسرائیل نے ہتھیار لے جانے والے ان جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات تسلیم کی ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حزب اللہ کو ہتھیار پہنچانے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی شمالی سرحدوں پر ایرانیوں کی موجودگی ایک ”سرخ لکیر” کے مانند ہے۔ اسی لیے وہ ایران سے وابستہ ان تنصیبات اور ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بناتا ہے جو حزب اللہ گروپ کو بھیجے جا رہے ہوتے ہیں۔
شام میں سن 2011 میں شروع ہونے والے پرامن مظاہروں کے خلاف اسد حکومت کے کارروائیوں کے بعد سے خانہ جنگی شروع ہو گئی تھی اور اس تنازعے میں اب تک تقریباً پانچ لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C