اسرائیل، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی انٹیلیجنس
👁️ 103 بار دیکھا گیا
اسرائیل، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی انٹیلیجنس
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکی انٹیلیجنس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے خفیہ طور پر تیاریوں میں مصروف ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے کا کوئی ثبوت تاحال موجود نہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ انہیں ایسی خفیہ معلومات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی قیادت تہران کی جوہری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ممکنہ طور پر یکطرفہ کارروائی پر غور کر رہی ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کسی بھی ’ناقص معاہدے‘ کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں اور ایران کے خلاف اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
یہ انکشاف ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اب بھی ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے پر کام کر رہی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کرتا ہے تو یہ امریکی حکمت عملی سے واضح انحراف ہو گا اور مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تصادم کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ بعض امریکی حکام کا یہ بھی ماننا ہے کہ اسرائیل کا یہ قدم امریکا کو غیر متوقع سفارتی اور عسکری بحران میں دھکیل سکتا ہے۔
ادھر تہران کے تین علیحدہ ذرائع نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ اگر موجودہ سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں، تو ایران کے پاس کوئی واضح متبادل حکمت عملی موجود نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران، چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر سکتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ حکمت عملی کمزور دکھائی دیتی ہے کیونکہ چین اور امریکا تجارتی کشیدگی کا شکار ہیں اور روس یوکرین جنگ میں الجھا ہوا ہے۔
ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں دفاعی ردعمل کے لیے تیار ہے، تاہم فی الحال کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کیا جائے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی امریکی مطالبات کو ’توہین آمیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنی یورینیم افزودگی کی پالیسی پر قائم رہے گا۔
یہ ممکنہ پیش رفت خطے میں ایک نئے اور خطرناک مرحلے کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران اور مغرب کے درمیان اعتماد کا فقدان پہلے ہی گہرا ہو چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C