اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری
👁️ 23 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری
غزہ (ڈیلی اردو) غزہ میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی جس میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے مغربی کنارے میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں ایک اسلحہ ڈپو اور ایک خفیہ ٹنل کو تباہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے صرف غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ہلاک ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ اس زیر زمین خفیہ ٹنل کے ذریعے حماس کے کارکنان غزہ سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہوتے تھے اور یہودی آبادکاروں سمیت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جنگی طیاروں نے یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے ایک راکٹ کے جواب میں کی تھی تاہم حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں برس اب تک 125 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جو 1967 میں اسرائیلی قبضے کے بعد سے ایک سال میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2471 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C