اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری
👁️ 52 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری
غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے میں ایک بار پھر فضائی بمباری کی جس میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رات گئے اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں حماس کے دفاتر پر بمباری کی۔ غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیل جارحیت سے باز نہیں آرہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے غزہ سے 4 آتش گیر غباروں سے حملہ کیا۔ یہ غبارے کھیتوں میں گرے جس سے فصلوں میں آگ لگ گئی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آتش گیر غباروں کے حملے کے جواب میں جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کی اسلحہ ساز فیکٹری اور راکٹ لانچنگ سائٹ پر بمباری کرکے تباہ کردیا۔
اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سیز فائر کے بعد سے یہ اسرائیل کا یہ چوتھا فضائی حملہ ہے جس کے لیے ہر بار اسرائیل نے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنایا ہے تاہم ایک بار بھی ثبوت پیش نہ کرسکا۔
دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر نابلس کے ایک گاؤں میں اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کار کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی 11 روزہ بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 260 فلسطینی ہلاک ہوئے جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں 2 بچوں سمیت 13 اسرائیلی مارے گئے جس کے بعد دونوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C