اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کا ‘ گائیڈڈ میزائل’ سٹور تباہ
👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کا ‘ گائیڈڈ میزائل’ سٹور تباہ
بیروت (ڈیلی اردو/روئٹرز) اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ایک ٹھکانے کو فضائی حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اتوار کو اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک عمارت کو خالی کرانے کا حکم دیا جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ اسے ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ استعمال کر رہا تھا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ایک سٹور کو نشانہ بنایا ہے جس میں’ گائیڈڈ میزائل’ نصب کیے گئے ہیں جو ‘اسرائیلی ریاست اور اس کے شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے جاری ہونے والی حملے کی لائیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مذکورہ عمارت خالی کروانے کے حکم کے ایک گھٹنے کے بعد اس عمارت سے بہت بلندی تک دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے آگ بھجانے کا کام کیا۔
لبنانی صدر نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور امریکہ اور فرانس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ ملک پر حملے بند کرے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ پانچ ماہ قبل جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود کیا گیا۔
تقریباً ایک ماہ میں یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دہیح کو نشانہ بنایا ہے جہاں حزب اللہ کا مرکز ہے۔
اسرائیل نے مسلسل ایسے اہداف کو نشانہ بناتا ہے، جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق حزب اللہ سے ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس انفراسٹرکچر سائٹ پر میزائلوں کا ذخیرہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مفاہمت کی کی خلاف ورزی ہے جو کہ اسرائیل اور اس کے شہریوں کے لیے خطرہ ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کو مضبوط نہیں ہونے دے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت کے اس علاقے کو دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔
لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی کوآرڈینیٹر جینین ہینس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہیں جس سے سیز فائر کو مزید نقصان پہنچے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C