اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی چیف آف اسٹاف عبدالکریم الغماری متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک
👁️ 398 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی چیف آف اسٹاف عبدالکریم الغماری متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک
صنعا (ڈیلی اردو/رائٹرز) یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے والے حوثی فوج کے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری ہلاک ہو گئے۔
ان کی ہلاکت کی تصدیق مختلف ذرائع نے کر دی ہے، جس کے بعد اسرائیل اور حوثی باغیوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے جمعہ، 17 اکتوبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق، حوثی باغیوں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ میجر جنرل الغماری ہلاک ہو گئے ہیں۔ دیگر اعلیٰ حوثی رہنماؤں کی طرح ان پر بھی یمن میں قریب ایک دہائی سے جاری خانہ جنگی کے باعث اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں عائد تھیں۔
اسرائیل کے وزیرِ دفاع، اسرائیل کاٹز نے تصدیق کی ہے کہ الغماری اگست کے اواخر میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں انہی زخموں کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ایک بیان میں الغماری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیل نے 28 اگست کو یمن میں حوثی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے ان کے متعدد اہم مراکز پر فضائی حملے کیے تھے۔
یہ حملے اس پس منظر میں کیے گئے تھے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایران نواز حوثی باغی مسلسل حماس کی حمایت کرتے رہے ہیں اور گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی بار اسرائیل کی سمت ڈرون اور میزائل داغ چکے ہیں۔
اگست کے آخر میں کیے گئے ان فضائی حملوں میں حوثیوں کی حکومت کے وزیرِ اعظم احمد الرہوی اور ان کی کابینہ کے تقریباً نصف ارکان بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
تاہم، اسرائیلی حکومت اور حوثی باغیوں، دونوں میں سے کسی نے بھی یہ واضح نہیں کیا کہ میجر جنرل عبدالکریم الغماری کی ہلاکت کب واقع ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C