اسرائیلی فوج لبنان کے ’سیکیورٹی بفر زون‘ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیرِاعظم نیتن یاہو
👁️ 230 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج لبنان کے ’سیکیورٹی بفر زون‘ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیرِاعظم نیتن یاہو
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں قائم سیکیورٹی بفر زون سے واپس نہیں ہٹے گی اور شمالی اسرائیل کے تحفظ کے لیے وہاں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی۔
جمعرات کی شام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ جس طرح اسرائیل نے غزہ سے متصل علاقوں میں سلامتی اور استحکام بحال کیا، اسی طرح شمالی اسرائیل کے شہروں اور دیہات میں بھی امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں سیکیورٹی بفر زون اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے اسرائیلی فوج وہاں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر اسرائیلی کابینہ کے بعض ارکان مسلسل تنقید کر رہے ہیں۔ اس مفاہمتی دستاویز میں لبنان سمیت دیگر محاذوں پر جنگ کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے، جبکہ ایران کا مؤقف رہا ہے کہ وہ لبنان کی سلامتی اور حزب اللہ کے حوالے سے کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے چند گھنٹوں بعد کہا تھا کہ وہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
تاہم جمعرات کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپوں کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان جھڑپوں میں 52ویں آرمرڈ بٹالین کے کمانڈر سمیت چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
اس واقعے کے بعد نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے حزب اللہ کے حملے کو جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو تنظیم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 80 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں تنظیم کے درجنوں ارکان ہلاک ہوئے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے فوجیوں یا اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیرِ دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کے ساتھ جنوبی لبنان کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ جب تک شمالی اسرائیل کی بستیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہوگا، اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے سیکیورٹی زون میں موجود رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2986 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C