اسرائیلی فوج نے رفح بارڈر کراسنگ کا کنٹرول سنبھال لیا
👁️ 58 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج نے رفح بارڈر کراسنگ کا کنٹرول سنبھال لیا
قاہرہ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) اسرائیلی فوج نے مصر کی سرحد سے متصل فلسطینی علاقے رفح بارڈر کراسنگ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اسرائیلی اقدام کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ غیر یقینی کا شکار ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی 401 ٹینک بریگیڈ منگل کی علی الصباح رفح کراسنگ میں داخل ہوئی ہے جس نے ‘آپریشنل کنٹرول’ سنبھال لیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے زمینی اور فضائی حملوں کے ذریعے رفح میں حماس کے مشکوک ٹھکانوں کے خلاف کارروائی بھی کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں فوجی ٹینکوں کو رفح کراسنگ کی حدود میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جن پر اسرائیلی پرچم نمایاں ہیں اور وہ علاقے کا کنٹرول سنبھال رہے ہیں۔
فلسطینی کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان وائل ابو عمر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے کراسنگ کا کنٹرول سنبھالنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کراسنگ کو کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ رفح کراسنگ کے اطراف پیر سے حملے ہو رہے ہیں۔
رفح کراسنگ کے ذریعے مصر کے راستے غزہ میں امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
اسرائیل نے ایسے موقع پر رفح کراسنگ کا کنٹرول سنبھالا ہے جب گزشتہ روز ہی فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی سے متعلق ثالث کا کردار ادا کرنے والے ممالک مصر اور قطر کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی تجاویز قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حماس کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جنگ بندی کی شرائط ان کے مطالبات پر پورا نہیں اتریں۔ البتہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے وہ اپنے مذاکرات کار قاہرہ بھیجیں گے۔
‘کراسنگ دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی تھی’
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ رفح کراسنگ دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ البتہ اسرائیلی فوج نے اپنے اس دعوے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ رفح کراسنگ کا قریبی علاقہ حالیہ حملے میں استعمال ہوا تھا جس میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ رفح حماس کا آخری مضبوط گڑھ ہے جہاں آپریشن کرنا ضروری ہے۔ لیکن اقوامِ متحدہ اور دیگر امدادی ادارے کئی بار خبردار کر چکے ہیں کہ رفح میں فوجی آپریشن کی صورت میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس سے ایک بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔
اسرائیل کے حملوں سے بچنے کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے رفح میں آپریشن کے اعلان کے بعد سے کئی فلسطینی غزہ کے علاقے خان یونس منتقل ہو رہے ہیں۔
رفح میں اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کے فوجی آپریشن سے متعلق امریکہ کا مؤقف رہا ہے کہ وہ رفح میں اس وقت تک زمینی حملے کی مخالفت کرے گا جب کہ اسرائیل شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی قابلِ اعتماد منصوبہ پیش نہیں کرتا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو آج سات ماہ مکمل ہو گئے ہیں اور اب تک اس جنگ کے نتیجے میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 34 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فریقین کے درمیان یہ جنگ گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس کے خلاف اس کی جاری کارروائی میں اب تک 13 ہزار جنگجو مارے گئے ہیں۔ تاہم اسرائیلی فوج یا حکومت نے اس ضمن میں کوئی شواہد اور ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4575 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C