04/September/2025

اسرائیلی فوج کا شام میں آپریشن، سات افراد گرفتار

👁️ 328 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیلی فوج کا شام میں آپریشن، سات افراد گرفتار

اسرائیلی فوج کا شام میں آپریشن، سات افراد گرفتار

دمشق/یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی فوج نے شام کے سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق بدھ کی صبح جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ کے قصبے جباطا الخشب میں ایک آپریشن کے دوران سات افراد کو گرفتار کر لیا۔

 

اسرائیلی فوج نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو ’’دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبے میں‘‘ حراست میں لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

سانا کے مطابق چھاپے میں تقریباً 30 فوجی اور پانچ گاڑیاں شریک تھیں، جو صبح تین بجے سرحد پار کر کے شام میں داخل ہوئیں اور دو گھنٹے بعد واپس لوٹ گئیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل شام میں درجنوں فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کر چکا ہے اور اقوام متحدہ کے زیر نگرانی غیر فوجی علاقے کے بڑے حصے پر قبضہ بھی کر چکا ہے۔ اسرائیل نے دمشق میں قائم عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی شروع کیے ہیں۔

 

گزشتہ ماہ سانا نے دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کی خبر دی تھی، جس کی اسرائیل نے باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی۔ تاہم اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج ’’تمام جنگی علاقوں میں‘‘ اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے کارروائیاں کرتی ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C