اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک، 30 زخمی
👁️ 66 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک، 30 زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز) فلسطین کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خبر ایجنسی نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 30 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں 4 کو گولہ بارود سے مارا گیا، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔
فلسطینی ماہرین کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ وسیم خلیفہ کے نام سے ہوئی، جو نابلس کے نواح میں واقع بالاٹا پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھتے تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے اس وقت شروع ہوئے جب اسرائیلی فورسز جوزف کے مقبرے پر جانے والے یہودی عبادت گزاروں کی حفاظت کے لیے پہنچیں، جس سے ایک فلیش پوائنٹ مانا جاتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسلح فلسطینیوں نے جائے وقوع کے ارد گرد اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، اسرائیل کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین فلسطینی مارے گئے تھے، اسرائیل اور فلسطینی گروپ اسلامی جہاد کے درمیان غزہ میں تین دن تک جاری رہنے والی لڑائی کے خاتمے کے بعد مغربی کنارے میں یہ سب سے بدترین واقعہ ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر گولہ باری کی جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ ایک پیشگی حملہ تھا جس کا مقصد اسرائیل کو لاحق خطرے سے روکنا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس وقت 56 گھنٹوں کے دوران غزہ میں عام شہری اور بچوں سمیت 49 افراد ہلاک ہوئے تھے اور سینکڑوں زخمی ہوئے، جس میں اسلامی جہاد کی جانب سے اسرائیل کی طرف ایک ہزار سے زیادہ راکٹ داغے گئے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ چھاپے اس وقت سے جاری ہیں جب وہاں سڑکوں پر حملے ہو رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C