اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 3 فلسطینی عسکریت پسند ہلاک
👁️ 19 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 3 فلسطینی عسکریت پسند ہلاک
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیل کی فورسز کی مغربی کنارے میں کارروائی میں تین فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں کارروائی کی جس میں 32 سالہ ابو زیتون، 30 سالہ ابو رازق اور 24 سالہ عبد اللہ ابو حمدان نشانہ بنے۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے بھی تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی فوج کی جانب سے اس کارروائی پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح پارٹی کے عسکری ونگ ’الاقصیٰ شہدا بریگیڈ‘ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں نشانہ بننے والے تینوں افراد اس کے جنگجو تھے۔
خیال رہے کہ مغربی کنارے میں لگ بھگ 30 لاکھ فلسطینی بستے ہیں جب کہ چار لاکھ 90 ہزار یہودی بھی یہاں آباد ہیں البتہ بین الاقوامی قانون کے تحت یہودیوں کی آبادی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔
مغربی کنارے کے علاقےمیں حالیہ اموات غزہ میں پانچ دن تک جھڑپوں اور پھر جنگ بندی معاہدے کے بعد ہوئی ہیں۔
غزہ میں عسکری گروپ اسلامی جہاد کے ساتھ اسرائیلی فورسز کی جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
رواں برس اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 153 فلسطینی اور 20 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
جھڑپوں میں ایک یوکرینی اور ایک اٹلی کا شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C