اسلام آباد امام بارگاہ خودکش حملہ: داعش ماسٹر مائنڈ گرفتار، افغانستان اور انڈیا پر سنگین الزامات
👁️ 264 بار دیکھا گیا
اسلام آباد امام بارگاہ خودکش حملہ: داعش ماسٹر مائنڈ گرفتار، افغانستان اور انڈیا پر سنگین الزامات
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کے ماسٹر مائند کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے ہے جسے گرفتار لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کی انسداد دہشت گردی پولیس (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کے بعد ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران ایک پولیس اے ایس آئی ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
محسن نقوی نے الزام عائد کیا کہ اس سارے واقعے کی منصوبہ بندی اور حملہ آور کی تربیت افغانستان میں ہوئی۔ دو افراد نے ریکی کی اور حملہ آور کو افغانستان سے یہاں لایا گیا۔
وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اتنی اُمید نہیں تھی کہ ہم اتنی جلدی اس حملے کے سہولت کاروں تک پہنچ جائیں گے۔
محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور داعش سمیت 21 دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، پاکستان میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس کے تانے بانے افغانستان سے ہی ملتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم حالت جنگ میں ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا یا کسی اور جگہ ہمیں کمیونٹی انٹیلی جنس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اگر شہری بھی ہماری مدد کریں تو ہمیں اس کا فائدہ ہو گا۔‘
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک دھماکہ ہو رہا ہے تو ہم 99 روک بھی رہے ہیں، لیکن اس کی تفصیلات ہم سامنے نہیں لا سکتے۔
پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے درکار وسائل میں کمی کا بھی شکوہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جدید امریکی اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔ ہمیں اُن سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی بھی تبدیل کرنا ہو گی۔
محسن نقوی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی فنڈنگ اور منصوبہ بندی انڈیا سے ہو رہی ہے۔ انڈیا سے ان دہشت گردوں کو اہداف دیے جاتے ہیں اور پہلے جہاں 500 ڈالرز دیے جاتے تھے، اب بڑھا کر 1500 ڈالرز کر دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت پاکستانی حکام کے ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔
انڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی تھی۔
انڈیا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ 'یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان اپنے سماجی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے اپنی اندرونی خرابیوں کا ذمہ دار دوسروں پر ڈال کر خود کو دھوکہ دے رہا ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C