اسلام آباد: انتظامیہ نے لال مسجد سے ملحقہ مدرسے”جامعہ حفصہ“ کو سیل کرکے سکیورٹی ہٹا لی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: انتظامیہ نے لال مسجد سے ملحقہ مدرسے”جامعہ حفصہ“ کو سیل کرکے سکیورٹی ہٹا لی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں لال مسجد سے ملحقہ خواتین کے مدرسے کی انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ سیل کیے جانے اور وہاں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے الزامات سامنے آنے کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے اردگرد تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا لیا گیا ہے۔
جامعہ حفصہ مدرسہ سیل کرنے کے الزامات تین دن قبل سامنے آئے تھے اور سنیچر کو جامعہ حفصہ کی پرنسپل امِ حسان نے دعویٰ کیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ دو روز سے نہ صرف لال مسجد کی طرف جانے والے راستے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر رکھا ہے بلکہ طالبات کی رہائش گاہوں کو بھی تالے لگا دیے ہیں۔
ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ انتظامیہ نے اس عمارت کے گیس کے کنکشن بھی کاٹ دیے ہیں اور وہاں محصور 150 طالبات کو کھانا پہنچانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی اور نہ ہی کسی کو ان سے ملنے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات گذشتہ ساڑھے تین ماہ سے اس جگہ پر دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں لیکن اس دوران کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں۔
اس سلسلے میں اسلام آباد کے سٹی سرکل کے پولیس افسر عامر نیازی نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ لال مسجد کا کوئی بھی حصہ خواتین کے لیے مختص نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکم ملا تھا کہ وہ جگہ کو سِیل کر دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او غلام رسول کا کہنا ہے کہ اب لال مسجد کے اردگرد تعینات کی گئی سکیورٹی کو ہٹا لیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو نیب راولپنڈی کے دفتر تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او نے کہا کہ لال مسجد کے باہر سکیورٹی ایک دو روز کے لیے لگائی گئی تھی۔ غلام رسول کا بھی کہنا تھا کہ لال مسجد کی عمارت کے جس حصے کو تالہ لگایا گیا وہاں پر طالبات نہیں رہتیں بلکہ اس سے ملحقہ حصے میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے بقول عمارت کے جس حصے کی تالہ بندی کی گئی وہاں پر مفتی حضرات بیٹھا کرتے تھے۔
جامعہ حفصہ نامی اس مدرسے اور لال مسجد کی سابق انتظامیہ کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مسجد کے احاطے میں زیرِ تعلیم طالبات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے منگل تک کا وقت مانگا ہے۔
خیال رہے کہ لال مسجد اسلام آباد کے سیکٹر جی سِکس میں واقع ہے اور اسی علاقے میں نیب کا دفتر بھی ہے جہاں پر ان دنوں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔
جامعہ حفصہ اور لال مسجد کی سابق انتظامیہ کے ترجمان حافظ احتشام نے بھی سکیورٹی ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اُنھیں ضلعی انتطامیہ کی طرف سے سنیچر کو رات گئے ایک پیغام موصول ہوا کہ لال مسجد کے باہر سے سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فون کر کے یہ بھی کہا کہ لال مسجد کے احاطے میں موجود زیر تعلیم طالبات کے معاملے کو حل کرنے کے لیے آئندہ دو روز میں مذاکرات ہوں گے۔
اس بارے میں موقف لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رابطے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔
بی بی سی —- جھوٹی خبر چھاپنے کا بہت شکریہ ۔ نہ اپ نے ہمارے سے کوئی موقف لیا اور نہ ہی خود جا کر دیکھنے کی زحمت کی ۔ گھر بیٹھ کر شہر میں انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش پر اپ کو صرف سلام عرض کرتا ہوں ۔ https://t.co/qpaOFEywRs
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) June 22, 2019
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں خواتین کے مدرسے موجود ہیں جہاں پر طالبات کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔
https://twitter.com/JamiaHafsaUR/status/1142522597751644165?s=19
سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں سنہ2007 میں لال مسجد میں فوجی آپریشن کے دوران ایک سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں لال مسجد کی سابق انتظامیہ کے بقول خواتین بھی شامل تھیں۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اس دعوے کی تردید کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C