اسلام آباد میں مسلح افراد ہمارا ساؤنڈ سسٹم، بینر اکھاڑ کر لے گئے، بلوچ یکجہتی کمیٹی
👁️ 150 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں مسلح افراد ہمارا ساؤنڈ سسٹم، بینر اکھاڑ کر لے گئے، بلوچ یکجہتی کمیٹی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لگے اس کے احتجاجی کیمپ سے نامعلوم مسلح افراد ساؤنڈ سسٹم اور بینر اکھاڑ کر لے گئے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 100 سے زائد مظاہرین ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی اور عدالتی احکامات کے بعد 290 مظاہرین کو رہا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بلوچستان سے قافلے کی صورت میں آ نے والے مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا تھا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کو پارک جانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم وہ ڈی چوک جانے پر بضد رہے، جس پر پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا تھا جبکہ لاٹھی چارج اور پتھراؤ سے 14 مظاہرین اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں بلوچ یکجہتی مارچ کے پولیس تحویل اور جیل سے مجموعی طور پر 290 مظاہرین کو رہا کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3456 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C