اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبات کیساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف
👁️ 125 بار دیکھا گیا
اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبات کیساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و فنی تربیت میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹل میں رہنے والی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے مگر یونیورسٹی معاملہ دبا رہی ہے۔
رکن کمیٹی حامد حمید نے آئندہ کمیٹی اجلاس میں معاملے کے شواہد پیش کرنے کا عندیہ دے دیا۔
کمیٹی نے اجلاس میں نہ آنے پر وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کو سمن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وائس چانسلر کو دفتری کام سے روکنے کی ہدایت کردی۔
کمیٹی نے اسلام آباد یمن یونیورسٹی بل اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی پاس کر دیئے، کمیٹی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مہناز اکبر عزیز کی سربراہی میں سب کمیٹی بنادی۔
منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت کا اجلاس چیئرمین میاں نجیب الدین اویسی کی سربراہی میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کا معاملے اٹھاتے ہوئے رکن کمیٹی مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ کئی اساتذہ آج سے احتجاج پر چلے گئے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ قدم ایک بہتر مستقبل کا جانب ایک کوشش ہے، پہلے آرڈیننس پڑھ تو لیں پھر دیکھیں، ملازمین کی مراعات اور تنخواہیں وہی رہیں گی۔ مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر مس انفارمیشن کو روکنا چاہئے۔
وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی اجلاس میں عدم موجودگی پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
کمیٹی رکن فاروق اعظم ملک نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی بہاولپور میں 7 ارب کی بے ظابطگیوں کا معاملہ ہے، 10 ہزار طلباء کی حد تھی لیکن اس نے 60 ہزار بچوں کو داخلہ دے دیا وی سی کمیٹی میں نہیں آتا تو اس کو کو گرفتار کرنا چاہیے۔
کمیٹی رکن صداقت عباسی نے کہا کہ وی سی کو ایک ہفتہ کا وقت ملنا چاہئے جس پر رکن کمیٹی فاروق اعظم ملک نے کمیٹی میں شدید احتجاج کیا۔
کمیٹی رکن مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ یہ مسئلہ آج سے نہیں تین ماہ سے ہے، یہ مسئلہ تقریبا ہر یونیورسٹی کا ہے۔ کمیٹی رکن علی نواز اعوان نے کہاکہ وی سی اپنے آپ کو وزیر اعظم کے عہدے کے برابر سمجھتے ہیں، وی سی یا یہاں موجود یونیورسٹی کے نمائندے کو تین دن کے لئے جیل بھیجیں۔ کمیٹی رکن عندلیب عباس نے کہا کہ ایسے افراد کو لٹکایا جانا چاہیے، یہ تضحیک آمیز رویہ ہے۔
مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ وی سی کمیٹی اراکین کو فون کر کے کہتے رہے ہیں کہ معاملہ ختم کردیں، ان کو سمن کیا جانا چاہیے اور دفتری کام سے بھی روکا جائے۔
کمیٹی کا وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر بہالپور یونیورسٹی کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو کمیٹی میں لایا نہیں جاتا تب تک کسی بھی قسم کی تدریسی و غیر تدریس سرگرمی وی سی نہیں کریں گے۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف کرتے ہوئے کمیٹی رکن حامد حمید نے کہا کہ ہاسٹل میں مقیم طالبات ہاسٹل کا وقت ختم ہونے کے بعد باہر نکلتی ہیں، یونیورسٹی اس معاملہ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی، میں یہ معاملہ اگلے اجلاس میں بھی لے کر آؤں گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5146 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C