اسپین نے اسرائیلی ہتھیاروں کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی
👁️ 533 بار دیکھا گیا
اسپین نے اسرائیلی ہتھیاروں کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی
میڈرڈ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اسپین کی حکومت نے منگل کو اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیراعظم پیدرو سانچیز کے مطابق اس اقدام کا مقصد غزہ میں ’’نسل کشی‘‘ روکنا ہے۔ اس پابندی کے تحت اسرائیل کو دفاعی سازوسامان، دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجی اور فوجی ایندھن کی برآمد یا درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں سے آنے والی مصنوعات اور ان کی تشہیر بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔
معاشی امور کے وزیر کارلوس کوئیرپو نے کہا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر اسرائیل پر ’’ہتھیاروں کی ترسیل پر مکمل پابندی‘‘ کی پہلی مثال ہے۔ اسپین پہلے ہی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے دفاعی سازوسامان کی خرید و فروخت روک چکا تھا، مگر اب یہ پابندی قانون کا حصہ بن گئی ہے۔
یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو گا تاہم اس کی پارلیمان سے منظوری ابھی باقی ہے، جہاں سانچیز کی بائیں بازو کی حکومت کو اکثریت حاصل نہیں۔ سانچیز نے اس ماہ نو اقدامات کا اعلان کیا تھا تاکہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
انہوں نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں ایک خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’ہم اپنی آنکھوں کے سامنے اکیسویں صدی کے سب سے سیاہ اور خوفناک واقعات میں سے ایک دیکھ رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کے لیے خاموش اور مفلوج رہنا ممکن نہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C