افریقی ملک مالی میں مسافر بس پر جہادیوں کا حملہ، 30 افراد ہلاک
👁️ 128 بار دیکھا گیا
افریقی ملک مالی میں مسافر بس پر جہادیوں کا حملہ، 30 افراد ہلاک
بماکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) مغربی افریقی ملک مالی میں جہادیوں نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر جہادیوں نے حملہ کردیا۔ دہشت گردوں نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
#UPDATE Suspected jihadists in Mali killed at least 30 civilians in an attack on a passenger vehicle in the volatile central town of Mopti, officials said Saturdayhttps://t.co/xJl2BA04PN
— AFP News Agency (@AFP) December 4, 2021
جہادیوں کی فائرنگ میں 30 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بس ہفتے میں 2 دن مسافروں کو لیکر مرکزی بازار جاتی ہے جہاں سے دیہاتی پورے ہفتے کی خریداری کرتے تھے۔
گزشتہ روز بھی نامعلوم مسلح افراد نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔
تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش کے جنگجو کافی سرگرم ہیں اور اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
یاد رہے افریقی ملک مالی میں القاعدہ سمیت متعدد گروپس سرگرم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C