افغان حکومت کی بھارت سے اپنی فوج افغانستان میں تعینات کرنے کی درخواست کردی
👁️ 58 بار دیکھا گیا
افغان حکومت کی بھارت سے اپنی فوج افغانستان میں تعینات کرنے کی درخواست کردی
کابل (ویب ڈیسک) افغان حکومت نے بھارت سے افغانستان میں اپنی فوج تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔
امریکا اور طالبان امن معاہدہ ہونے کی صورت میں اقتدار چھن جانے سے خوفزدہ اشرف غنی حکومت اور این ڈی ایس مدد کیلئے بھارت کی منتیں کرنے لگے۔
افغان حکومت اور خفیہ اداروں کو خدشہ ہے کہ امریکا طالبان امن معاہدہ ہونے کی صورت میں ان سے حکومت اور تمام اختیارات چھن جائیں گے۔
Afghanistan presses for at least a Brigade, perhaps even a Division of Indian troops to be deployed in a peacekeeping role, ahead of a peace deal with the Taliban which is expected to lead to the final withdrawal of United States forces. https://t.co/aHyvWhAeQM
— Yusuf Unjhawala ???????? (@YusufDFI) January 27, 2020
اس تمام صورتحال میں افغان نے بھارت سے باقاعدہ مدد طلب کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے حال ہی میں افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے بھارت کا خصوصی دورہ کیا تھا۔
اس دورے کے دوران حمداللہ محب نے بھارتی حکام سے درخواست کی کہ بھارت اپنی فوج افغانستان میں تعینات کرکے انہیں تحفظ فراہم کرے۔
افغان قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ بھارت اپنی بریگیڈ یا ڈویژن افغانستان میں تعینات کرے۔ تاہم اس حوالے سے بھارتی حکومت نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔
واضح رہے کہ افغانستان کی سیاسی حکومت اور خفیہ ایجنسیاں خاص کر این ڈی ایس ہمیشہ سے بھارت نواز رہی ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
اب تیزی سے خطے کے تبدیل ہوتے حالات نے افغان حکومت اور خفیہ ایجنسیوں کو اپنے مستقبل کیلئے فکر مند کر دیا ہے اور اسی باعث یہ اب بھارت سے باقاعدہ عسکری مدد مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
دفاعی معاملات پر نظر رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت ایک ڈرپوک ملک ہے جو پاکستان کیخلاف چھپ کر وار تو کر سکتا ہے لیکن ایک جنگ زدہ علاقے میں اپنی نکمی فوج کو بھیجنے کی غلطی نہیں کرے گا۔ ایسا کرنے سے بھارت کی نکمی فوج دنیا کے سامنے مزید ایکسپوز ہو جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C