افغان طالبان نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا
👁️ 132 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا
کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان کا کہنا ہے کہ کابل انتظامیہ مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے۔
افغان طالبان نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملاعبدالغنی برادر کی سربراہی میں 12 رکنی وفد نے سرکاری دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی پالیسی کے تحت دوستانہ تعلقات کی کوشش کرتے ہیں اور وقتاً فوقتاً نمائندے مختلف ممالک کے دورے پر جاتے ہیں، پاکستان کا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امن و امان اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور افغان تاجروں کو سہولیات کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترجمان افغان وزارت خارجہ صبغت اللہ احمدی نے اس دورے کا خیرمقدم کیا لیکن افغان ایوان صدر نے فوراً اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے لہٰذا متضاد بیانات سے ظاہر ہے کابل انتظامیہ کے اندر کتنا گہرا اختلاف موجود ہے۔
افغان طالبان کے اعلامیے کے مطابق ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ کابل انتظامیہ مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے، سب سے پہلے امریکیوں کے ساتھ اس معاملے کو حل کریں گے، پھر مختلف افغان حلقوں کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔
اس سے قبل افغان طالبان کے وفد نے امریکا کی جانب سے مذاکرات عمل روکنے کے بعد روس اور چین کا بھی دورہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C