افغان طالبان پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیوں؟
👁️ 105 بار دیکھا گیا
افغان طالبان پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیوں؟
برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) ایک بین الاقوامی کرائسز گروپ کی شائع کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آنے والی طالبان حکومت کے ساتھ اس ملک کے پڑوسی ممالک باہمی تعلقات زیادہ سے زیادہ استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔
برسلز میں قائم اس کرائسز گروپ یا تھنک ٹینک کی تازہ ترین رپورٹ میں اس بارے میں بھی جائزہ پیش کیا گیا ہے کہ زیادہ تر مغربی طاقتوں سے الگ تھلگ طالبان غیر ملکی دارالحکومتوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جان افغانستان کے پڑوسی ممالک جیسے کہ چین، پاکستان اور ایران سقوطِ کابل اور دوبارہ حکومت میں آنے والی طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
اس کرائسز گروپ سے منسلک ایک تجزیہ کار ابراہیم باہیس کا خیال ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔ اس کا استدلال ابراہیم باہیس پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں، ”سرحد پارعسکریت پسندی جیسے بڑھتے ہوئے مسائل، دہشت گردی اور پانی کے تنازعات وسیع البنیاد علاقائی سلامتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خاص طور سے ماضی کے خوفناک علاقائی عدم استحکام سے بچنے کے لیے یہ تعاون ضروری ہے۔‘‘
معاشی عنصر
ابراہیم باہیس کے مطابق سکیورٹی کے علاوہ ایک عنصر اس ضمن میں غیر معمولی کردار ادا کرتا ہے اور اس کا تعلق ہے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی معیشت سے۔ ہندو کش کی اس ریاست کے پڑوسی ممالک اور اس پورے خطے کی ریاستوں کی حکومتوں کو کابل میں طالبان حکومت کے ساتھ باہمی تعلقات استوار کر کے اپنی معیشت کو فائدہ پہنچانے کا موقع مل سکتا ہے اور یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے ان ممالک کی طرف سے افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت کی طرف راہ و رسم بڑھانے کی کوششوں کی۔ معاشی بنیادوں پر تعلقات کی بہتری میں پیش رفت سے یہ ممالک افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ رابطے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں اور اس طرح ان کا کابل پر اثر و رسوخ بھی بڑھے گا۔
افغان عوام کے حق میں
برسلز میں قائم اس کرائسس گروپ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان سب کے نتائج یہ نکلیں گے کہ مغربی ممالک افغانستان اور اس خطے میں ایسی علاقائی کوششوں کی حمایت کرسکتے ہیں جن سے باہمی تعاون اور اقتصادی انضمام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ یا کم از کم اس سے علاقائی سپورٹ کو مسدود کرنے کے امکانات سے گریز کیا جا سکتا ہے۔
اس وقت طالبان حکومت ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے مغربی دنیا سے الگ تھلگ ہے۔ افغانستان میں لڑکیوں کو صرف چھٹی جماعت تک اسکول جانے کی اجازت ہے اور مزید یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں۔ یہ وہ چند بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے جس کے سبب طالبان حکومت کو کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C