27/December/2025

افغانستان: بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی کارروائی، طالبان کے 3 اہلکار ہلاک

👁️ 219 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان: بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی کارروائی، طالبان کے 3 اہلکار ہلاک

افغانستان: بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی کارروائی، طالبان کے 3 اہلکار ہلاک

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے افغان طالبان کے تین اہلکار ہلاک کر دیے ہیں۔

 

این آر ایف کے مطابق بغلان کے ضلع نہرین میں طالبان نے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا، جس کے جواب میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کی۔

 

این آر ایف کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران تین طالبان جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

این آر ایف نے مزید کہا ہے کہ اسی کارروائی کے دوران طالبان فورسز کی فائرنگ سے ایک چرواہا بھی ہلاک ہو گیا۔

 

دوسری جانب تاحال طالبان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے افغان صوبے پنجشیر میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک کیے جانے کی اطلاع دی تھی، تاہم اس پر بھی طالبان کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C