افغانستان سے امریکی انخلا: اپوزیشن جماعتوں کو فوجی اڈوں کی حوالگی پر ان کیمرا بریفنگ
👁️ 55 بار دیکھا گیا
افغانستان سے امریکی انخلا: اپوزیشن جماعتوں کو فوجی اڈوں کی حوالگی پر ان کیمرا بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کو فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلیے اپنی زمین استعمال کرنے کا معاہدہ ہو گا۔
رپورٹس کے مطابق اپوزیشن ارکان پارلیمان کو ہمسایہ ملک کی موجودہ صورتحال پر وزارت خارجہ میں ان کیمرہ بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے زور دے کر کہا کہ امریکا نے پاکستان سے کوئی ایسی سہولت مانگی ہی نہیں، امریکا افغانستان سے ملحقہ سرحدی وسط ایشیائی ریاستوں میں فوجی موجودگی رکھنا چاہتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج 4 جولائی تک افغانستان سے نکل جائے گی، بریفنگ کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص امریکا کو فضائی اڈے دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت تھی۔
بریفنگ میں شریک ایک رکن نےمیڈیا کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں بتایا گیا کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا تیز کر دیا ہے اور آخری فوجی 4 جولائی تک افغانستان سے نکل جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ ماہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر 2021ء دے چکے ہیں، تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے منصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے جلد افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C