افغانستان سے انخلا کے عمل میں اسرائیل کی شمولیت کا انکشاف
👁️ 32 بار دیکھا گیا
افغانستان سے انخلا کے عمل میں اسرائیل کی شمولیت کا انکشاف
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں قائم “شائی فنڈ” نامی تنظیم امریکی حکومت کے ساتھ مل کر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے انسانی حقوق کے کارکنوں اور طالبان کے ممکنہ حملوں سے خائف مقامی لوگوں کو وہاں سے نکالنے میں مدد کر رہی ہے۔
Images of the U.S. withdrawal from Kabul and the Taliban takeover that ensued are likely to push regional actors to look for more stable and credible security partners | Opinion @AdamHoffmhttps://t.co/WtN1tazyg3
— Haaretz.com (@haaretzcom) August 24, 2021
“شائی فنڈ” ایک ایسی تنظیم ہے جو امریکا میں رجسٹرڈ ہے لیکن اس کا صدر دفتر اسرائیل میں ہے۔
یہ گروپ جنگوں، تنازعات اور قدرتی آفات سے متاثرہ خطوں میں انسانی امداد فراہم کرنے کے میدان میں کام کرتا ہے اور اس میں کافی مہارت بھی رکھتا ہے۔
شائی فنڈ کے سربراہ چارمین ہیڈنگ نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ ان کی تنظیم امریکی فوج کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نجی طیاروں کے ذریعے انخلا کی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ پروازیں کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو لے جائیں گی۔ اس کے علاہ طالبان کے حملوں کے خطرے کا شکار افغانستان کی اہم شخصیات کو بھی انخلا میں مدد دیں گی۔
ہیڈنگ نے کہا کہ ہم نے دوسری تنظیموں کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے کیونکہ یہ ایک بہت بڑا آپریشن ہے۔ ہم نے کئی نجی طیارے کرائے پر لیے ہیں لیکن یہ اقدام سویلین ہی تک محدود ہے۔
اس نے وضاحت کی کہ تنظیم طیاروں کی بکنگ کے لیے کافی فنڈ اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انخلاء کے عمل میں 10 نجی طیارے شامل ہیں اور ہر ایک 300 افراد کو لے جانے کے قابل ہے۔
“شائی فنڈ” تنظیم کی یہ کوششیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب طالبان نے خبردار کیا ہے کہ وہ صرف ایک ہفتے تک انخلاء جاری رکھنے کی اجازت دیں گے جبکہ بیرونی ممالک نیاپنے نمائندوں اور افغانیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C