افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملہ، چینی کمپنی کے تین کارکن ہلاک
👁️ 211 بار دیکھا گیا
افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملہ، چینی کمپنی کے تین کارکن ہلاک
دوشنبے (ڈیلی اردو) تاجکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں ایک چینی کمپنی کے تین کارکن مارے گئے۔
تاجکستان اور افغانستان میں طالبان حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں سرحد پر متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ تاجک وزارتِ خارجہ کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں چینی کمپنی کے کارکنان کو ڈرون اور فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا، ’’آتشیں اسلحے اور دستی بموں سے لدے ڈرون کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں چینی شہریت رکھنے والے تین ملازمین ہلاک ہوئے۔‘‘
دوشنبہ عام طور پر ایسے واقعات پر کھل کر تبصرہ نہیں کرتا اور حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 1,350 کلومیٹر سرحدی پہاڑی علاقہ ہے اور اس میں مختلف جہادی گروہوں کے جنگجو سرگرم ہیں۔
مسلم اکثریتی ملک تاجکستان2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بڑھتے ہوئے انتہا پسندانہ خطرات پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔
تاجک صدر امام علی رحمان طالبان کے کھلے ناقد ہیں اور انہوں نے گروہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نسلی تاجک آبادی کے حقوق کا احترام کرے، جو افغانستان کی چار کروڑ کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی سمجھی جاتی ہے۔
اس کے باوجود تاجکستان نے محدود سطح پر کچھ معاملات میں طالبان حکومت سے رابطہ رکھا ہوا ہے، جن میں سرحدی منڈیوں کا کھلنا، سفارتی ملاقاتیں اور بجلی کی فراہمی شامل ہیں۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو کہا، ’’پڑوسی ملک (افغانستان) میں موجود جرائم پیشہ گروہ سرحدی علاقوں میں صورتحال کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
تاجکستان میں کان کنی اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں متعدد چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، خصوصاً سرحدی پہاڑی علاقوں میں۔ گزشتہ سال بھی افغان سرحد کے قریب ایک حملے میں ایک چینی کارکن مارا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C