افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار
👁️ 161 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کے گروہ موجود ہیں، افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا۔ پاکستان نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کےلیےافغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے،طالبان رجیم نے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے، افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا۔
ہم نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔
اجلاس سے خطاب میں پاکستان مندوب کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کے لیے ذمے دار تھی، افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے افغانستان کو کئی مراعات دیں، دوحہ معاہدے پر عمل درآمد آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C