افغانستان: طالبان نے صوبہ فراہ میں پیپلز پیس موومنٹ کے 27 ارکان کو اغواء کرلیا
👁️ 110 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان نے صوبہ فراہ میں پیپلز پیس موومنٹ کے 27 ارکان کو اغواء کرلیا
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان نے پیپلز پیس موومنٹ کے 27 ارکان کو مغربی صوبے فراہ سے اغواء کر لیا ہے۔
پیپلز پیس موومنٹ کے ترجمان، بسم اللہ وطن دوست نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کا منگل کی رات سے اپنے 27 ساتھیوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ وہ اس وقت لاپتا ہوئے جب چھ کاروں میں سوار یہ قافلہ ہرات سے صوبہ فراہ کا سفر کر رہا تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں طالبان پکڑ کر لے گئے ہیں، جبکہ ان کی بخیریت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز پیس موومنٹ کے رہنما طالبان کے سینئر قائدین سے رابطے میں ہیں۔
فراہ پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے صحافیوں کو بتایا کہ مارچ کرنے والوں کو منگل کی شام ساڑھے تین بجے ہرات سے فرہ جانے والی ہائی وے پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس تنظیم کے ایک اور رہنما اقبال خیبر نے بدھ کو بتایا کہ ان کے ساتھیوں کو ہرات سے واپسی پر ضلع بالا بلک کے قریب طالبان اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ لوگ ایک امن مارچ میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔
اقبال خیبر کے بقول اس سلسلے میں طالبان سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ مغوی پورے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے کی ایک مہم پر نکلے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی بار طالبان نے افغانستان کے مختلف حصوں سے امن کے سرگرم کارکنان کو پکڑ لیا تھا، جنھیں چند روز حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
امن مارچ کی تحریک کا آغاز دو برس قبل از خود اس وقت ہوا جب صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں سرگرم کارکنان کا ایک اجتماع ہوا۔ وہ اس حملے پر احتجاج کر رہے تھے جس میں 15 سے زائد افراد شہید کیے گئے تھے۔ بعد ازاں، انھوں نے دارالحکومت کابل کی جانب پیدل مارچ کرنا شروع کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی خفیہ معلومات پر ماسکو میں ممکنہ دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام، کم عمر مشتبہ شخص گرفتار
02/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یوکرین میں جوہری حملے کی جعلی وارننگز، فضائی الرٹ ایپ ہیک ہونے کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام میں حمص آئل ریفائنری پر حملے کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلنگ سیل کے 2 ارکان گرفتار
02/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے شہر ابہا اور خمیس مشیط میں ہنگامی انتباہ جاری، شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت
01/November/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں : آئی ڈی پیز کیمپ کے سکیورٹی ٹاور پر ڈرون حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
01/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ممکنہ اہداف میں ترکیہ اور سعودی عرب بھی شامل ہو سکتے ہیں، ایرانی عہدیدار کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26423 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11961 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7576 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5557 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C