30/October/2025

افغانستان: طالبان نے پاکستان کیخلاف خودکش حملہ آوروں کی بھرتی شروع کر دیئے

👁️ 825 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان: طالبان نے پاکستان کیخلاف خودکش حملہ آوروں کی بھرتی شروع کر دیئے

افغانستان: طالبان نے پاکستان کیخلاف خودکش حملہ آوروں کی بھرتی شروع کر دیئے

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف ممکنہ خودکش حملوں کیلئے نوجوانوں کی بھرتیاں شروع کر دی ہیں۔ اب تک 700 سے زائد افراد ’’خودکش بمبار‘‘ کے طور پر اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

 

’’آماج نیوز‘‘ کے مطابق کابل یونیورسٹی میں ’’تشکیلِ استشهادی‘‘ کے نام سے ایک سیکشن قائم کیا گیا ہے جہاں پاکستان میں حملوں کی غرض سے رضاکارانہ بنیادوں پر نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان حکام نے اسی نوعیت کے اندراج کا عمل افغانستان کے بعض دیگر صوبوں میں بھی شروع کر رکھا ہے۔

 

دستاویزات کے مطابق رجسٹر ہونے والے نوجوان مبینہ طور پر پاکستان میں خودکش کارروائیوں کیلئے آمادگی ظاہر کر چکے ہیں، جبکہ اس مہم کا دائرہ کار مختلف علاقائی مراکز تک پھیلایا جا رہا ہے۔

 

ادھر افغان طالبان حکومت کی جانب سے اب تک اس رپورٹ کی نہ کوئی تردید سامنے آئی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری مؤقف جاری کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C