افغانستان: طالبان کا کابل میں خودکش کار بم دھماکا، 17 افراد شہید، 119 زخمی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان کا کابل میں خودکش کار بم دھماکا، 17 افراد شہید، 119 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش کار بم دھماکے میں 17 سے زائد شہری شہید اور 119 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات کابل کے رہائشی علاقے گرین ولیج کے قریب خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریب موجود فیول اسٹیشن میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے کے فوراً بعد ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی جو پیٹرول پمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوا تھا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق اس حملے میں 5 دہشت گرد شامل تھے جنہیں اسپیشل فورسز نے ہلاک کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ علاقے میں کچھ دیر کے لیے اندھیرا چھا گیا تھا۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کے مرکزی ٹی وی اسٹیشن ٹولو نیوز پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا انٹرویو نشر ہو رہا تھا جس میں وہ طالبان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کررہے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں طالبان کے ایک خودکش بم حملے کے بعد مشتعل شہریوں نے سخت سکیورٹی میں واقع اس بین لاقوامی کمپاؤنڈ (گرین ویلیج) پر حملہ کر دیا، جہاں غیرملکی مقیم تھے۔ تقریبا 400 غیر ملکیوں کو ہنگامی حالات میں وہاں سے نکلنا پڑا۔
اسی علاقے میں رواں سال جنوری میں ٹرک کے ذریعے خودکش بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور اور مسلح افراد آپس میں مسلسل رابطے میں تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کا ٹارگٹ غیر ملکی قابض فورسز تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C