افغانستان عسکریت پسندوں کو کنٹرول کرے تو سیزفائر مؤثر رہیگی، پاکستان
👁️ 356 بار دیکھا گیا
افغانستان عسکریت پسندوں کو کنٹرول کرے تو سیزفائر مؤثر رہیگی، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) پاکستان نے افغانستان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے ہاں پاکستان اور پاکستانی مفادات پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو کنٹرول کرے گا تو دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین جنگ بندی بھی مؤثر رہے گی۔
پاکستان نے افغانستان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے ہاں پاکستان اور پاکستانی مفادات پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو کنٹرول کرے گا تو دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین جنگ بندی بھی مؤثر رہے گی۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے موصولہ نیوز ایجنسی روئٹرز کے ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آج اس خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ کابل اور اسلام آباد کے مابین طے پانے والے حالیہ فائر بندی معاہدے کی مستقبل میں کامیابی کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ افغان طالبان اپنے ہاں ان عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے کیا اور کتنے نتیجہ خیز اقدامات کرتے ہیں، جو پاک افغان سرحد کے پار پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے دونوں ممالک کے مابین حالیہ خونریز جھڑپوں اور ایک دوسرے پر حملوں کے بعد طے پانے والے فائر بندی معاہدے کی ’’نزاکت‘‘ کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزفائر معاہدے کے آئندہ بھی مؤثر رہنے کے لیے ناگزیر ہے کہ کابل حکومت اپنے ہاں ان عسکریت پسند عناصر پر قابو پائے، جو پاکستان میں سکیورٹی دستوں اور عام شہریوں پر حملے کرتے ہیں۔
دوحہ میں طے پانے والا فائر بندی معاہدہ
اسلام آباد اور کابل کے مابین یہ فائر بندی گزشتہ ویک اینڈ پر دوحہ میں قطر کی ثالثی میں طے پائی تھی۔ لیکن اس سے قبل دونوں ممالک کے مابین ان فوجی جھڑپوں میں مجموعی طور پر درجنوں افراد مارے گئے تھے، جو 2021ء میں کابل میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک کی سب سے ہلاکت خیز جھڑپیں تھیں۔
دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی تھی، جبکہ افغانستان میں طالبان حکومت کی نمائندگی اس کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی تھی۔
اس جنگ بندی اور معاہدے کی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے روئٹرز کو بتایا، ’’اب افغانستان سے (حملے کے طور پر) جو کچھ بھی کیا جائے گا، وہ اس سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی ہو گا۔ اب ہر چیز کا انحصار صرف اسی ایک بات پر ہو گا۔‘‘
سیزفائر معاہدے میں درج ’اہم ترین‘ بات
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں قومی پارلیمان کی عمار ت میں اپنے دفتر میں روئٹرز کو یہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر پاکستان اور افغانستان کے علاوہ قطر اور ترکی نے بھی دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ آئندہ کوئی دراندازی یا مداخلت نہیں ہو گی۔ اس تناظر میں خواجہ آصف کا کہنا تھا، ’’یہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہو چکا ہے۔ لیکن یہ معاہدہ عملاﹰ سیزفائر کا ضامن صرف اسی وقت تک ہو گا، جب تک کہ اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔‘‘
پاکستان کا الزام ہے کہ سرحد پار افغان سرزمین سے پاکستان میں یہ حملے پاکستانی طالبان کی اس ممنوعہ تنظیم کی طرف سے کرائے جاتے ہیں، جس کی قیادت نے افغانستان میں اپنے ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں اور جسے کابل میں طالبان انتظامیہ نے پناہ گاہین بھی مہیا کر رکھی ہیں۔
افغانستان میں طالبان انتظامیہ تاہم پاکستان کے ان الزامات کی تردید کرتی ہے کہ اس نے پاکستانی طالبان کی تحریک طالبان پاکستان یا ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں یا ان کے رہنماؤں کو کوئی پناہ گاہیں مہیا کر رکھی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C