افغانستان: مزار شریف میں بس کے قریب دھماکا، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
افغانستان: مزار شریف میں بس کے قریب دھماکا، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
کابل (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز) افغان صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں ایک تیل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس میں آج دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ طالبان کی جانب سے ملک بھر میں سکیورٹی میں بہتری کے دعووں کے باوجود بم دھماکوں کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں۔
شمالی افغانستان کے صوبے بلخ کی پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ “آج صبح تقریباً سات بجے بلخ میں ایک بس میں دھماکہ ہو گیا۔ اس بس پر ہراتن آئل کمپنی کے ملازمین سوار تھے۔ دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے جب کہ کم از کم چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ بم سڑک کے کنارے ایک ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی بس وہاں پہنچی بم دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
وزیری نے بتایا کہ ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور مجرموں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ طالبان نے حالیہ دنوں پورے ملک میں سکیورٹی میں بہتری آنے کے دعوے کیے تھے۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں درجنوں بم دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں۔ ان حملوں اور دھماکوں میں سے اکثر کی ذمہ داری داعش کی مقامی یونٹ نے قبول کی ہے۔
اس ماہ کے اوائل میں ایبک میں ایک مدرسے میں بم دھماکے میں کم از کم 19افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
اسی ماہ کے اوائل میں کابل میں سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کی جماعت حزب اسلامی کے دفتر کے قریب حملہ ہواتھا۔ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم پارٹی کے تمام سینیئر رہنما محفوظ رہے تھے۔
#Pakistan is investigating the attack on the country's #embassy in #Kabul a few days ago.
Mumtaz Zahra Baloch, spokesperson of #Pakistan's Foreign Ministry, said, "We are sure that the attack on the charge d'affaires of our embassy in Kabul will be fully investigated…/1 pic.twitter.com/ggQZJw5B8z
— Reporterly (@Reporterlyaf) December 6, 2022
پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی تحقیقات جاری
پاکستانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کابل میں اس کے سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا، “ہمیں یقین ہے کہ کابل میں ہمارے سفارت خانے کے ناظم الامورپر حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ مجرموں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”
قبل ازیں افغانستان کی طالبان حکومت نے پیر کے روز کہا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ نامعلوم غیر ملکی گروپوں کے تعاون سے کیا گیا تھا، جس کا مقصد پاکستان کے ساتھ بے اعتمادی کی فضا قائم کرنا تھا۔
انہوں نے کہا،”اس حملے کے پیچھے چند غیر ملکی گروپوں کا ہاتھ ہے ان کا مقصد دو برادر ملکوں کے مابین بے اعتمادی پیدا کرنا ہے۔”
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ حملے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر داعش کا ایک غیر ملکی رکن ہے۔ انہوں نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ گرفتار کئے گئے شخص کا تعلق کس ملک سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C