افغانستان میں اسلامی حکومت قائم کریں گے، طالبان
👁️ 99 بار دیکھا گیا
افغانستان میں اسلامی حکومت قائم کریں گے، طالبان
کابل (ویب ڈیسک) طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ کرنے سے ان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں آتا جو افغانستان کے ”قانونی حکمراں” ہیں۔ ان کا مذہبی فریضہ ہے کہ غیر ملکی ”قابض” فوج کے انخلا کے بعد ملک میں ”اسلامی حکومت” قائم کریں۔
طالبان کے اس اعلان کے نتیجے میں 29 فروری کو قطر میں امریکہ طالبان کے سمجھوتے سے متعلق غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
گزشتہ روز ایک امریکی میڈیا ادارے نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی انتظامیہ کے پاس انٹیلی جنس رپورٹیں موجود ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ طالبان سمجھوتے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کا ارادہ نہیں رکھتے۔
طالبان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا ہیبت اللہ کی موجودگی میں افغانستان میں کوئی اور ”قانونی حکمراں” نہیں بن سکتا۔ ایک قانونی امیر کے حکم پر (غیر ملکی) حکمرانی کے خلاف 19 برس تک جہاد جاری رکھا گیا۔ قبضہ ختم کرنے کے سمجھوتے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ اصول باقی نہیں رہا۔
وائس آف امریکا کے مطابق امن معاہدے میں مطالبہ کیا گیا کہ طالبان دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے اور دیگر افغان دھڑوں کے ساتھ سیاسی افہام و تفہیم کے عمل کا آغاز کریں گے۔ مجوزہ بین الافغان مذاکرات اگلے منگل سے شروع ہوں گے۔
طالبان نے تازہ بیان میں وضاحت کی ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے صرف بین الاقوامی فوج کا انخلا کافی نہیں ہوگا۔ بیان کے مطابق سمجھوتے میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ ”بدعنوان (افغان) عناصر کو ساتھ رکھا جائے جنھوں نے (غیرملکی) حملہ آوروں کا ساتھ دیا” تاکہ وہ آئندہ حکومت کا حصہ بنیں۔
اس کے علاوہ ”جب تک قبضے کی جڑوں کو مکمل طور پر اکھاڑ نہیں پھینکا جاتا اور اسلامی حکومت تشکیل نہیں دی جاتی، تب تک مجاہدین اپنا مسلح جہاد جاری رکھیں گے اور اسلامی شریعت پر عمل درآمد کی کوششیں تیز کریں گے۔”
امریکہ اور روس نے امن سمجھوتے سے متعلق جمعے کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں اسلامی امارات کی بحالی کو تسلیم نہیں کرتی، نہ وہ یہ قبول کرے گی، نہ ہی اس کی حمایت کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C