افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 191 طالبان ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 191 طالبان ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے 2 جنوبی صوبوں میں لڑائیوں اور جھڑپوں کے دوران کم از کم 109 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 102 زخمی ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1413729397333504001?s=19
افغان فوج کی 205 ویں اتال کور نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغان قومی دفاعی و سلامتی فورسز(اے این ڈی ایس ایف) نے صوبہ قندھار کے دارالحکومت قندھار شہر کے پولیس ضلع 7 اور اس کے ہمسایہ مضافاتی ضلع دند میں افغان فضائیہ(اے اے ایف) کی مدد سے ایک کلین اپ آپریشن کیا جس کے دوران 70 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
جمعہ کے اوائل میں طالبان نے اے این ڈی ایس ایف کے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور قندھار شہر میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دن بھر شدید لڑائی جاری رہی۔
فوج کی 215 ویں میوند کور کے مطابق ہمسایہ صوبہ ہلمند میں افغان قومی دفاعی و سلامتی فورسز نے افغان فضائیہ کی مدد سے صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ کے نواحی علاقے قلعہ بولان میں طالبان کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 39 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے 2 اہم مقامی رہنماء تازہ گل اور نہمون بھی مرنیوالوں میں شامل ہیں۔
دونوں صوبوں میں دہشت گردوں کے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز کی جانب ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ طالبان کی جانب سے ابھی تک ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C