11/December/2025

افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں پاکستان، روس اور خطے کیلئے سنگین خطرہ، یوریشیا ریویو

👁️ 240 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں پاکستان، روس اور خطے کیلئے سنگین خطرہ، یوریشیا ریویو

افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں پاکستان، روس اور خطے کیلئے سنگین خطرہ، یوریشیا ریویو

برسلز (ڈیلی اردو) یورپی جریدے یوریشیا ریویو نے اپنی تازہ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ روس، وسطی ایشیائی ممالک اور مجموعی طور پر خطے کے لیے سنگین سکیورٹی خطرہ بن چکی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق روس بھی افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں سے شدید خطرات محسوس کر رہا ہے، جبکہ انتہاپسند گروہ افغان سرحد سے منسلک وسطی ایشیائی ریاستوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔

 

داعش خراسان کی بڑھتی سرگرمیوں پر روس کی تشویش

 

یوریشیا ریویو کے مطابق روسی سفیر برائے اقوام متحدہ واسیلی نیبینزیا نے افغانستان میں داعش خراسان کی دہشتگرد سرگرمیوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ، خصوصاً داعش، مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں جبکہ طالبان حکومت دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

 

روسی سفیر کے مطابق عسکریت پسند افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرتے ہوئے خود کو ایک متبادل قوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

افغانستان میں دہشتگردوں کو بیرونی فنڈنگ مل رہی ہے

 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے سیکرٹری برائے افغانستان سرگئی شائیگو نے خبردار کیا کہ افغانستان سے دہشتگرد عناصر کے ہمسایہ ممالک میں داخلے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو بیرونی فنڈنگ مل رہی ہے جس سے ان کی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔

 

پاکستان کے سکیورٹی خدشات برقرار

 

پاکستان طویل عرصے سے افغان طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان میں دراندازی اور دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

 

دوست ممالک کی سفارتی کوششوں میں بھی پاکستان نے یہی مؤقف پیش کیا ہے، تاہم رپورٹ کے مطابق افغان طالبان تحریری گارنٹی دینے پر آمادہ نہیں۔

 

گزشتہ روز چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے طالبان انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ انہیں پاکستان یا خوارج میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C