افغانستان میں طالبان کا قبضہ: عالمی بینک نے امداد بند کر دی
👁️ 73 بار دیکھا گیا
افغانستان میں طالبان کا قبضہ: عالمی بینک نے امداد بند کر دی
نیو یارک (ڈیلی اردو) کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے تمام منصوبوں کی فنڈنگ روک دی ہے۔
عالمی بینک نے طالبان کے قبضہ کے بعد افغانستان کی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادارے کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ دیکھنا ہو گا کہ کس طرح طالبان کا قبضہ ملک کی ترقی کے امکانات پراثر انداز ہو گا، خاص طور پر خواتین کے لیے۔
یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے افغانستان کو ادائیگیاں معطل کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے بھی افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جو امریکہ میں موجود ہیں۔
بی بی سی کو عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغانستان کی امداد کو روک دیا ہے اور اپنی اندرونی پالیسیوں اور طریقہ کار کے مطابق صورتحال کی نگرانی اور جائزہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تازہ صورتحال پر عالمی برادری اور ترقیاتی ادروں سے مکمل رابطے میں ہیں، اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم ایسے منصوبوں اور طریقے کاروں کی تلاش کر رہے ہیں جس سےافغانستان کی حمایت اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھ سکیں۔
افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری تھے۔ 2002 کے بعد سے واشنگٹن میں قائم مالیاتی ادارے نے افغانستان میں تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5.3 بلین ڈالر کے امدادی پیکجز شروع کیے ہیں۔
گزشتہ جمعہ عالمی بینک نے بتایا تھا کہ اس کی کابل میں موجود ٹیم اور ان کے قریبی خاندانوں کو افغانستان سے بحفاظت پاکستان نکال دیا گیا ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے افغانستان کو ادائیگیاں معطل کرنے کا فیصلہ طالبان کی نئی حکومت کے لیے تازہ ترین مالی دھچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C