افغانستان میں مبینہ پاکستانی ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت متعدد شدت پسند ہلاک
👁️ 167 بار دیکھا گیا
افغانستان میں مبینہ پاکستانی ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت متعدد شدت پسند ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) فغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل میں مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت متعدد شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ٹی ٹی پی کے ایک سینئر کمانڈر احمد حسین المعروف گھٹ حاجی بھی شامل ہیں، جو تنظیم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔
پاکستانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں وہ شدت پسند بھی مارے گئے جو پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جن میں سے زیادہ تر کی منصوبہ بندی اور کارروائیاں افغان سرزمین سے کی جا رہی ہیں۔ پاکستان نے کئی بار افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کابل کی طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔
ادھر افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، رمضان کی 28ویں شب کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے گومل میں پاکستانی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، واقعہ دور افتادہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی فراہم کی ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، افغان طالبان کی حکومت نے تاحال اس حملے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔ تاہم، ماضی میں کابل کی حکومت ایسے حملوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتی رہی ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے۔
پاکستان کے سابقہ حملے اور کارروائیاں
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل بھی افغانستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائیاں کی ہیں:
دسمبر 2024
پاکستانی لڑاکا طیاروں نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ٹی ٹی پی کے چار مبینہ کیمپوں پر بمباری کی، جس میں کئی مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ یہ حملے ضلع برمل کے علاقوں مرغا اور لامان میں کیے گئے، جہاں ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز کے مراکز موجود تھے۔
اپریل 2022
پاکستانی ڈرونز نے پہلی بار افغانستان میں کارروائی کرتے ہوئے صوبہ خوست اور کنڑ میں ٹی ٹی پی کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ٹی ٹی پی کو کافی نقصان پہنچا، اور تنظیم نے ان علاقوں کی ناکہ بندی کر کے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کی۔
پاکستان کی جانب سے یہ حملے اس وقت کیے گئے جب افغان حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکام رہی۔ پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اور ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ تاہم اففان حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن ان حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں، اور علاقائی سلامتی پر اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ صورتحال
پاکستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے ہیں، اور ان کے خلاف کارروائی ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور حالیہ ڈرون حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اپنی سرزمین کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C