افغانستان نے متاثرین وزیرستان کو پاکستان واپس آنے سے روک دیا، متعدد افراد پر تشدد
👁️ 117 بار دیکھا گیا
افغانستان نے متاثرین وزیرستان کو پاکستان واپس آنے سے روک دیا، متعدد افراد پر تشدد
کابل (ویب ڈیسک) افغان حکومت نے اپنے ہاں پناہ گزین متاثرین وزیرستان کو پاکستان واپس آنے سے روکتے ہوئے مختلف حیلے بہانوں سے انہیں تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔
افغانستان میں وزیرستان کے شہریوں اور متاثرین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ دو صوبوں پکتیا اور پکتیکا میں افغان فورسز نے پاکستان کی جانب سے متاثرین کی واپسی کیلئے بھیجے گئے فارم پھاڑ دیے ہیں اور فارم لے جانے والے افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ خوست کے گولان متاثرین کیمپ میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔
پاکستانی شہریوں نے بتایا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد افغان فورسز کا رویہ انتہائی ظالمانہ ہے، ہم وزیرستان واپس جانا چاہتے ہیں مگر افغان فوج ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔
کابل خیل قوم کے عمائدین نے افغان حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
گزشتہ روز بھی پاک افغان سرحد برمل میں افغان سیکیورٹی فورسز نے وزیرستان کے 8 بے گناہ باشندوں کو گھروں سے نکال کر تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کے باعث مقامی آبادی نے ملک کے دیگر حصوں کی طرف ہجرت کی تھی جبکہ بہت سے شہریوں نے افغانستان میں بھی پناہ لی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C