افغانستان: کابل میں داعش کا خودکش حملہ، چینی شہری سمیت 8 افراد ہلاک، 17 زخمی
👁️ 261 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل میں داعش کا خودکش حملہ، چینی شہری سمیت 8 افراد ہلاک، 17 زخمی
کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغان دارالحکومت کابل کے وسطی اور محفوظ سمجھے جانے والے علاقے شہرِ نو میں پیر 19 جنوری کو ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے، جن میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے۔
افغانستان میں ہسپتال چلانے والی اطالوی این جی او ایمرجنسی کے مطابق دھماکہ دوپہر کے وقت شہرِ نو میں ان کے سرجیکل سینٹر کے قریب پیش آیا۔ این جی او نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کے بعد 17 زخمیوں کو کابل میں قائم ایمرجنسی کے سرجیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جبکہ آٹھ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب طالبان کی وزارت داخلہ نے شہرِ نو میں خودکش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
روئٹرز کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ کابل کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری، سفارتی عملہ اور بین الاقوامی اداروں کے دفاتر موجود ہیں، اور اسے افغان دارالحکومت کے نسبتاً محفوظ ترین علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
بعد ازاں شدت پسند تنظیم داعش نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت، ہدف اور حملہ آور سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C