افغانستان: ہرات میں طالبان کا حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید، 33 زخمی
👁️ 83 بار دیکھا گیا
افغانستان: ہرات میں طالبان کا حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید، 33 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید اور 33 زخمی ہوگئے۔ جبکہ حملے میں 3 مقامی عسکریت پسند کمانڈروں کے ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات کے گاؤں خواجہ نور میں طالبان نے دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 14 شہری شہید اور 33 زخمی ہوگئے۔ شہدا اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Civilians among 14 killed, 33 injured in Taliban attacks: By Storai Karimi on 07 March 2020 HERAT CITY (Pajhwok): At least seven civilians have been killed and 17 others wounded in a Taliban attack in western Herat province, an… read more https://t.co/Lb6KeCHMjX pic.twitter.com/Fo2QixrWvg
— Pajhwok Afghan News (@pajhwok) March 7, 2020
صوبائی گورنر کے ترجمان فرہاد جیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ ’طالبان دہشت گردوں‘ نے گاؤں پر حملہ کیا اور خواتین و بچوں کو بھی نشانہ بنایا۔
دریں اثنا طالبان کی جانب سے ہرات کے علاقے خواجہ نور محمد میں بھی میزائل حملہ کیا گیا۔ افغان حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک افغان پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
دریں اثنا صوبے ہلمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ حکومتی حکام نے اس حملے کی ذمہ داری بھی طالبان پر عائد کی ہے۔
ادھر افغان طالبان کی جانب سے ہرات میں ہونے والے حملے میں 3 مقامی عسکریت پسند کمانڈروں کے ہلاک اور 5 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز افغانستان میں عوامی اجتماع پر ہونے والے داعش کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام دہشت گردی سے پاک مستقبل کے مستحق ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز کابل میں ہونے والے ایک اجتماع میں فائرنگ سے 32 افراد شہید اور 81 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
یہ تقریب افغان سیاسی جماعت حزب وحدت کے سربراہ اور ہزارہ شیعہ رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کے موقع پر رکھی گئی تھی جس میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی بھی شریک تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C