02/February/2025

افغانستان:کابل میں بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر ہلاک

👁️ 71 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان:کابل میں بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر ہلاک

افغانستان:کابل میں بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم شخص نے خنجر سے وار کرتے ہوئے علیحدگی پسند کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابل کے علاقے خوشحال خان کے سیکٹر فائیو میں بلوچ لبریشن آرمی کمانڈ کونسل کے اہم رکن مشتاق عرف کوہی کو نامعلوم افراد نے خنجر سے وار کرکے ہلاک کردیا۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ مشتاق کوہی کو گاڑی کے اندر سینے میں خنجر گھونپ مارا گیا ہے۔

کابل پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی گئی ہے جبکہ افغان حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مشتاق کوہی، بلوچ عسکریت پسند کمانڈر اسلم بلوچ عرف اچھو کے قریبی ساتھی تھے۔ مشتاق کوئی پاکستان کے صوبے بلوچستان اور سندھ میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

یاد رہے 27 دسمبر 2018 کو اسلم بلوچ ایک خودکش حملے میں اپنے پانچ ساتھیوں سمیت افغانستان میں ہلاک ہوا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C