القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا بھارتی مسلم طالبہ کے نام تعریفی پیغام
👁️ 71 بار دیکھا گیا
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا بھارتی مسلم طالبہ کے نام تعریفی پیغام
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ایمن الظواہری نے بھارتی صوبے کرناٹک میں حجاب مخالفین کے سامنے ‘اللہ اکبر’ کا نعرہ بلند کرنے والی بھارتی طالبہ مسکان خان کی ایک ویڈیو میں تعریف کی ہے۔ اس ویڈیوسے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ابھی زندہ ہیں۔
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا نو منٹ کا یہ ویڈیو اس انتہاپسند تنظیم کے آفیشیل میڈیا ادارے السحاب نے منگل پانچ اپریل کی رات کو جاری کیا ہے۔ “حرۃ الہند” کے نام سے جاری اس ویڈیو کی امریکی انٹلیجنس گروپ سائٹ (SITE) نے بھی تصدیق کی ہے۔
ایمن الظواہری اس ویڈیو میں کرناٹک کی مسکان خان نامی اس باحجاب مسلم طالبہ کی تعریف کرتے ہوئے نظرآتے ہیں، جس نے اپنے کالج میں شدت پسند ہندو نوجوانوں کی طرف سے “جے شری رام”کے نعرے کے جواب میں اپنا ہاتھ بلند کرتے ہوئے “اللہ اکبر” کے نعرے لگائے تھے۔
Seems Ayman al-Zawahiri is alive after all. The al-Qaeda leader has appeared in a 'proof of life' video commenting on a February 2022 incident where a college student in India protested he right to wear a hijab pic.twitter.com/JCNuXbYqsD
— Raphael Gluck (@einfal) April 5, 2022
الظواہری نے کیا کہا ہے؟
الظواہری یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ تکبیر بلند کرنے والی اپنی ایک”بہن” کے اس عمل سے وہ اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے اس کی تعریف میں نظم لکھنے کا فیصلہ کیا۔
ایمن الظواہری نے برصغیر کے لوگوں کو “بھارت کی کافر ہندو جمہوریت”کی چالوں سے بچنے کا بھی مشورہ دیا جو ان کے مطابق مسلمانوں پر ظلم و جبر کے آلہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا،”دھوکہ دہی کا یہ وہی آلہ ہے جس کی حقیقت فرانس، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں اجاگر ہوچکی ہے جہاں انہوں نے عریانی کی تو اجازت دے رکھی ہے لیکن حجاب پر پابندی عائد کردی ہے۔”
القاعدہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا، “ہمیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ ہماری کامیابی شریعت پر چلنے میں اور چین سے لے کر اسلامی مغرب تک اور قفقاز سے لے کر صومالیہ تک امت واحدہ کے طورپر متحد ہونے میں ہے۔”
پاکستان کی بھی نکتہ چینی
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے بھارت کے علاوہ دیگر جنوب ایشیائی ملکوں کی بھی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے اپنے ویڈیو میں ان مسلم ملکوں کو”مغرب کا اتحادی” قرار دیتے ہوئے کہا،”بالخصوص پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہم پر جو حکومتیں مسلط ہیں وہ ہمارا دفاع نہیں کرتیں۔ اس کے برخلاف وہ ان دشمنوں کی حمایت کرتی ہیں جو ہمارے خلاف جنگ کررہی ہیں۔”
اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الظواہری کا بھارت کے حوالے سے اس سے پہلے ویڈیو سن 2014 میں منظر عام پر آیا تھا۔ جس میں انہوں نے ‘جماعت قیادت الجہاد فی شبیہ القرات الہندیہ’نامی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کو اس میں اب تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا تھا، “بھارت کے برادران اسلام ہم نے آپ کو فراموش نہیں کیاہے”۔ انہوں نے خطے کے مسلمانوں سے “اللہ احد” کے نعرے کے تحت متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ القاعدہ نے “بھارت میں برطانیہ کے ذریعہ قائم کردہ تمام سرحدوں” کو توڑ دینے کا عزم کررکھا ہے۔
ایمن الظواہری کے زندہ ہونے کا ثبوت
منگل 5 اپریل کو جاری جواہری کے نئے ویڈیو سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے “مطلوب ترین”جہادی دہشت گردوں میں سے ایک فی الحال نہ صرف زندہ ہیں بلکہ مسکان خان کی تعریف سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حالات حاضرہ پر باریک نگاہ بھی رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ سن 2020 کے اواخر میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ایمن الظواہری کی موت ہوچکی ہے۔ تاہم بعد میں پتہ چلا کہ وہ زندہ ہیں اور افغانستان میں کسی جگہ موجود ہیں۔ امریکہ نے جواہری کے سر پر 25 ملین ڈالر انعام مقرر کررکھا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C