الیکشن ٹرنیونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو نااہل قرار دیا
👁️ 54 بار دیکھا گیا
الیکشن ٹرنیونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو نااہل قرار دیا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 کوئٹہ 2 کی انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ میں عام انتخابات 2018 میں ہونے والے انتخاب کو کالعدم قرار ددے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ میں 90 روز کے اندر دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔
حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان سوری کامیاب قرار پائے تھے۔ قاسم خان سوری اس وقت ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
قاسم خان سوری کی کامیابی کو بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے الیکشن ٹرنیو نل میں چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل نے حلقہ کے ووٹوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کروائی تھی جس میں 52 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
الیکشن ٹربیونل نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے حلقہ میں انتخابی دھاندلی کے حوالہ سے دائرنظر ثانی اپیل کو منظور کر لیا۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست میں حلقہ میں بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔
الیکشن ٹرنیونل نے قاسم خان سوری کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی عذرداری کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت ایک سال سے زائد عرصہ تک جاری رہی۔ اس کیس میں نادرا نے ووٹوں کی بائیو میٹرک رپورٹ بھی ٹربیونل میں جمع کرائی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2087 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C