امریکا طالبان معاہدہ کے بعد افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
امریکا طالبان معاہدہ کے بعد افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ
کابل (ڈیلی اردو/آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن عمل کی راہ ہموار کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پر ابتدائی تین ماہ میں لڑائی کے نتیجے میں ایک ہزار 293 شہری متاثر ہوئے جن میں سے 760 زخمی ہوئے اور باقی اموات تھیں، جن میں 152 بچے اور 60 خواتین بھی شامل ہیں۔ 29 فروری کو ہونے والے معاہدے سے قبل افغانستان کے مقامی افراد نے نسبتاً اطمینان دیکھا تھا تاہم معاہدے پر دستخط ہوتے ہی تنازع دوبارہ شروع ہو گیا جبکہ عسکریت پسند گروہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جنگ بندی کے متعدد مطالبات کو مسترد کردیا۔
یو این اے ایم اے کا کہنا تھا کہ ’اس رپورٹ میں مارچ کے دوران تشدد میں پریشان کن اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ امید یہ کی گئی تھی کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان امن مذاکرات کا آغاز کریں گے اور ساتھ ہی تنازع کو ختم کرنے اور تمام افغانوں کو کورونا وائرس کے اثرات سے بچانے کی کوششوں کو ترجیح دیں گے‘۔ یو این اے ایم اے کے مطابق حکومت مخالف قوتوں خصوصا طالبان کی وجہ سے شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 20 فیصد سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہدف مقرر کرکے قتل کرنا، پھانسی اور عام شہریوں کے اغوا میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں ہلاکتوں کی تعداد 2012 کے بعد سب سے کم ہونے کے باوجود معاہدے پر دستخط ہونے تک تشدد میں کمی اس مدت میں شامل تھی۔مارچ میں جہاں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا وہیں اقوام متحدہ کی ایجنسی نے نوٹ کیا کہ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 29 فیصد کم رہے جس کی وجہ جنوری اور فروری میں تشدد میں کمی بتائی گئی جس میں ایک ہفتہ طویل جزوی صلح بھی شامل ہے۔
امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج نے جولائی 2021 تک افغانستان چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جس کے بدلے میں طالبان نے انہیں سیکیورٹی کی متعدد ضمانتیں دی تھیں اور حکومت سے مذاکرات کرنے کا کہا تھا۔ تاہم مارچ میں لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان متعدد امور پر اختلافات پیدا ہوگئے جس سے دونوں کے مابین مذاکرات کا آغاز نہ ہوسکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C