امریکا نے ایران سے منسلک ڈرون نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں
👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران سے منسلک ڈرون نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/ارنا/رائٹرز/اے ایف پی) امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو کہا ہے کہ امریکہ نے ایران ، ملائیشیا ، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا میں قائم دس اداروں اور وہاں مقیم چار لوگوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر ایرانی ڈرونز بنانے میں معاونت کا الزام ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ یہ نیٹ ورک پاسداران انقلاب کے کے ایک ادارے’ ایرو اسپیس فورس‘ اور اس کے ڈرون پروگرام کو ، لاکھوں ڈالر مالیت کے پرزہ جات کی خریداری میں سہولت فراہم کر چکا ہے۔
انسداد دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس سے متعلق امریکی معاون وزیر خارجہ برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، ایران کی جانب سے، مشرق وسطیٰ اور روس میں اپنی دہشت گرد پراکسیز کے لیے ہلاکت خیزڈرونز کی غیر قانونی تیاری اور پھیلاؤ سے کشدیدگیوں اور طویل تنازعوں میں مسلسل اضافہ اور استحکام متاثر ہو رہا ہے ۔
واشنگٹن ایک عرصے سے تہران پر یہ الزام لگا رہا ہے کہ کہ وہ روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے ڈرونز فراہم کر رہا ہے۔ ایران اس کی تردید کرتا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس درجنوں ‘کرارڈرونز‘ کو ملک کے تمام سرحدی علاقوں کے لیے فضائی دفاع میں شامل کرلیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ‘کرار انٹرسیپٹر ڈرون’ جس کی پہلی قسم سال 2010 میں منظر عام پر لائی گئی تھی، آٹھ کلومیٹر یا پانچ میل تک مار کرنے والے ‘مجید’ تھرمل میزائل سے لیس ہے۔ یہ ڈرون مکمل طور پر ایران میں بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایجنسی فرانس پریس’ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فوجی ہتھیاروں کی پروڈکشن میں ترقی نے بہت سے ممالک میں تشویش کو جنم دیا ہے بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو جو اس کے حریف ہیں۔
اسرائیل کا تہران پر الزام ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں خاص طور پر لبنان کے عسکری گروپ حزب اللہ اور یمن میں حوثی باغیوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔
ایران نے عراق کے ساتھ آٹھ سال کی جنگ کے دوران 1980 کی دہائی میں ڈرون تیار کرنے شروع کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C