امریکا نے پاکستان کیلئے ملٹری ٹریننگ پروگرام بحال کردیا
👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکا نے پاکستان کیلئے ملٹری ٹریننگ پروگرام بحال کردیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکہ نے پاکستان کے لیے قریبا دو سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا۔
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے قریبا 2 سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس سال ہونے والی ملاقات اور امریکہ اور پاکستان کے دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ امریکہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر بھی پاکستان کو بھی بہت سراہا۔
حال ہی میں اس مقصد کے لیے طالبان اور امریکہ کے مذاکرات بحال ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والا بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) پروگرام پاکستان کے لیے تقریباً 2 بلین ڈالر امریکی سکیورٹی امداد کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا۔
جنوری 2018 میں پاکستان کے لیے امریکی سکیورٹی امداد معطل کر دی گئی تھی۔
امداد معطل کیے جانے کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر جنگجوؤں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔
خیال رہے کہ اس سال کے آغاز میں بھارتی نیم عسکری دستے پر ہونے والے ایک حملے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد امریکہ نے پاکستان پر دہشتگردوں کے خلاف مستقل اور ناقابل واپسی اقدامات اٹھانے پر زور دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C