امریکا نے چین اور ہانگ کانگ کے مزید 24 عہدیداروں پر پابندی لگادی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا نے چین اور ہانگ کانگ کے مزید 24 عہدیداروں پر پابندی لگادی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) چین کے ساتھ باضابطہ پہلی بات چیت سے محض چند روز قبل امریکا نے نیم خودمختار شہر ہانگ کانگ میں بیجنگ کی سیاسی آزادیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں چین اور ہانگ کانگ کے مزید 24 عہدیداروں پر پابندی کی منظوری دے دی۔
رپورٹس کے مطابق سیکریٹری برائے خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن ہانک کانگ کی تنزل پذیر آزادی کے بارے میں سخت تشویش میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے انتخابی نظام میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد ہانگ کانگ کی خودمختاری کے خاتمے کے بارے میں واشنگٹن کو گہری تشویش ہے۔
محکمہ خارجہ نے بتایا کہ 24 عہدیدار جو غیرملکی مالیاتی ادارے سے تعلق رکھتے ہیں امریکی پابندیوں کی زد میں ہوں گے۔
پابندیوں سے متعلق اعلان انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے جاپان اور جنوبی کوریا کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔
امریکا اور جاپان، چین کی بڑھتی ہوئی معاشی، فوجی اور سیاسی قوت سے خائف ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے یومیہ بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ نئی پابندیاں عائد کرنے سے امریکا کے عزائم واضح ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن، چین کے داخلی امور میں مداخلت، ہانگ کانگ کے معاملات کو درہم برہم کرنے اور چین کے استحکام اور ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کے مذموم ارادے بے نقاب ہوگئے۔
ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے مستحکم دفاع کے لیے مضبوط اقدامات اٹھائے گا۔
انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے جاپانی ہم منصوبوں کے ساتھ مشترکہ بیان دیا جس میں نسلی اقلیتوں کے خلاف مغربی سنکیانگ خطے میں بیجنگ کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جمعرات کو انٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے امور خارجہ کے سربراہ یانگ جیچی سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے اس ملاقات سے کم توقعات وابستہ رکھی ہیں۔
ایک سینئر عہدیدار بتایا کہ دونوں فریق مشترکہ بیان نہیں دیں گے اور کسی بڑے اعلانات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C