امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی، جند اللہ اور جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا
👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی، جند اللہ اور جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا
واشنگٹن + اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، کالعدم جنداللہ اور جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا نے پاکستان میں دہشت گردی کی علامت کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم جنداللہ اور جیش العدل کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جب کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بی ایل اے اور جند اللہ کے تمام اثاثوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ براہمداغ بگٹی اور حربیار مری ہیں۔ بی ایل اے کو فارن اسٹیس کنٹرول کی خصوصی نامزد شدہ فہرست میں منگل کو شامل کیا گیا ۔اس فہرست میں جنداللہ، جیش العدل اور فدائین اسلام بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیا ہے۔
جس کے تحت کالعدم تنظیمیں اب دہشت گرد تصور کی جائیں گی جب کہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد سمجھے جائیں۔
دہشت گردی میں ملوث افراد کا بھی احتساب کیا جائے گا، دفتر خارجہ
‘بی ایل اے’ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان نے امریکی انتظامیہ کی طرف سے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد فہرست میں ڈالنے کو نوٹ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘بی ایل اے 2006 سے پاکستان میں کالعدم ہے اور حالیہ عرصے میں ملک میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔’
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ امریکا کی طرف سے دہشت گرد فہرست میں شامل کیے جانے سے ‘بی ایل اے’ کی آپریٹ کرنے کی گنجائش کم ہوجائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے، اس کے آرگنائزرز، فنانسرز اور بیرونی اسپانسرز کا بھی احتساب کیا جائے گا اور انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے گا۔’
امریکا کے اس فیصلے کو پاکستان کی زبردست سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ امریکا کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہی روز بعد وزیراعظم عمران خان امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیمیں بلوچستان لبریشن آرمی اور جنداللہ گزشتہ کئی برس سے بلوچستان سمیت سندھ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی
23/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج، گزشتہ سال 1300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے: ترجمان دفتر خارجہ
23/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،خاتون سمیت 10 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
23/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ممبئی میں میئر کے دفتر، اسکولوں اور اہم مقامات کو بم حملوں کی دھمکیاں، پولیس کی تلاشی میں مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی
23/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اردن: کرک کے چرچ میں جنازے کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی، حملہ آوروں کی تلاش جاری
23/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
الخلیل میں فوجی چوکی پر فائرنگ، دو فلسطینی ہلاک، پانچ اسرائیلی زخمی؛ نیتن یاہو کا شہر کی ناکہ بندی اور مغربی کنارے کی بندش کی تیاری کا حکم
23/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26394 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15628 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11928 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9283 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7541 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5503 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C