امریکا کا ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینےکا فیصلہ
👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینےکا فیصلہ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران کی سیکیورٹی فورس پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ اعلان پیر کے روز متوقع ہے۔ اس بات کا انکشاف رائٹرز سے بات کرتے ہوئے 3 اہم امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کیا۔
امریکی حکام نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب نے شام میں باغیوں کے خلاف بشارالاسد حکومت کا ساتھ دیا، لبنان حکومت میں شامل تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں میں مدد کی اور فلسطین کی تنظیم حماس کی بھی معاونت کی جب کہ یمن میں بھی ان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ٹرمپ انتظامیہ نےاگر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہو گا، امریکا کی جانب سے پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی غیر ملکی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایسی احمقانہ حرکت کی تو پاسداران انقلاب دنیا بھر میں امریکی فوجیوں کو داعش کے طور پر لیں گے۔ امریکا خطے میں امن کے خلاف مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے جس سے طاقت کا توازن بگڑ جائے۔
واضع رہے کہ ایرانی انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی کی سربراہی میں پاسدارانِ انقلاب کا قیام عمل میں آیا تھا جس کا بنیادی مقصد نئی حکومت کی حفاظت اور فوج کے ساتھ اقتدار کا توازن برقرار رکھنا تھا جب کہ حکومتی پالیسی اور احکامات کی تعمیل کرانا بھی اس فورس کی ذمہ داری میں شامل ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C