امریکا کی اسرائیل کیلئے 20 ارب ڈالر کے ‘میزائل اور جنگی طیارے’ دینے کی منظوری
👁️ 108 بار دیکھا گیا
امریکا کی اسرائیل کیلئے 20 ارب ڈالر کے ‘میزائل اور جنگی طیارے’ دینے کی منظوری
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے)امریکہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکہ نے جو ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے ان میں لڑاکا طیارے اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل شامل ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ کانگریس کو اس فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے لیے تازہ ترین امریکی ساز و سامان کی فروخت کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یہ خدشات موجود ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں تنازع مزیر وسعت اختیار کر سکتا ہے جب کہ یہ اندیشہ بھی ہے کہ یہ تنازع طوالت اختیار کر سکتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فروخت کیے جا رہے ساز و سامان میں 50 سے زیادہ ایف-15 جنگی طیارے، فضا سے فضا میں درمیانی فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ایڈوانس میزائل، ٹینک کے 120 ایم ایم کے گولے، ٹیکٹیکل گاڑیاں اور زیادہ دھماکہ خیز مارٹر شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے ’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل کو جلد ہی کسی بھی وقت ہتھیار ملنے کی توقع نہیں ہے۔
’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر عمل در آمد کے لیے کئی برس درکار ہوں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو جو ساز و سامان فروخت کیا جائے گا وہ اس کی طویل مدتی عسکری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
امریکہ اور اسرائیل میں اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر ساز و سامان کی فراہمی 2026 میں ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3544 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C